Home Press Release میرٹ پر ٹیموں کی تشکیل ہماری پہلی ترجیح ہے۔محمد جمیل کامران
میرٹ پر ٹیموں کی تشکیل-ہماری پہلی ترجیح-ہے محمد جمیل کامران

میرٹ پر ٹیموں کی تشکیل ہماری پہلی ترجیح ہے۔محمد جمیل کامران

پاکستان فزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے نیو ٹیلنٹ ویژن کے مطابق سیکرٹری پی ڈی سی اے امیر الدین انصاری کی ہدایت پر ملتان بہاولپور ریجن پر مشتمل اضلاع سے تعلق رکھنے والے نیو ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے ٹرائلز ڈسڑکٹ سپورٹس گراوٴنڈ ملتان میں کواڈینئٹر ملتان بہاولپور ریجن فزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم محمد جمیل کامران کی زیر نگرانی سلیکشن کمیٹی جو کہ تنویر حسین۔زبیر سلیم۔محمد شہزاد۔نثارالحق اور اصغر بھٹی پر مشتمل تھی لیے گئے۔ان ٹرائلز میں چالیس سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔جن کے کاغذات اور فزیکل سکروٹنی محمد منظور لطیفی نے کی جس کے بعد ان کھلاڑیوں کے بیٹنگ اور باولنگ کے ٹرائلز لیے گئے۔سلیکشن کمیٹی نے ان ٹرائلز کے بعد پندرہ کھلاڑیوں کو منتخب کیا۔اس موقع پر محمد جمیل کامران نے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی سی اے نے پاکستان میں فزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹ کے لیے بہت کام کیا ہے امیر الدین انصاری سیکرٹری ایسوسی ایشن کا ویژن ہے کہ ینگ اور نیو ٹیلنٹ کو آگے لایا جائے ۔تاکہ بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب ہوسکے اور وہ کھلاڑی پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔ہم نے ہمیشہ میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیموں کی تشکیل کی ہے۔اسی وجہ سے ملتان لگاتار تین بار اور بہاولپور حالیہ نیشنل چیمپئن ہے آگے بھی اسی طرح کام کرتے ہوئے اپنے ملک اور خطہ کا نام روشن کرتے رہیں گے۔انہوں نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی محنت جاری رکھیں۔

Media Section