Colombo: In the PD Champions Trophy held in Colombo, the capital of Sri Lanka, Pakistan PD suffered a second consecutive defeat by India PD by 5 wickets. At BOI Cricket Ground, Pakistan PD captain Abdullah Ijaz won the toss and decided to bat first. Pakistan PD Cricket Team scored 138 runs for the loss of 5 wickets in the allotted 20 overs. Wicket keeper opening batsman Saifullah scored 58 runs off 51 balls with the help of 7 fours and 1 six, Mohammad Noman played an unbeaten innings of 45 runs off 43 balls which included 1 six and 3 fours, Ghulam Muhammad scored 13 runs with the help of 3 fours. Jithandra Envi bowled brilliantly, dismissing 3 wickets for 25 runs and Narendra Mungore took 1 wicket for 26 runs.
India PD cricket team scored 142 runs for the loss of 5 wickets in 18 overs. India PD opener Rajesh Kumar played a match winning innings of 76 runs off 52 balls with the help of 10 fours and 1 six, Nikhil Minhas hit 2 fours in 17 runs, while captain Vikrant Kenny scored 12 runs with 1 four. On behalf of Pakistan PD Cricket Team, Ghulam Muhammad and Waqif Shah bowled well and hunted 2-2 players for only 15 and 23 runs, while Muhammad Noman took 1 wicket for 21 runs.
India’s batsman Rajesh Kumar was awarded the man of the match award.
In the PD Champions Trophy, India has played 4 matches so far and is leading with 8 points after winning all 4 matches, England has 6 points with 3 wins out of 4 matches, Pakistan has 2 points with 1 win out of 4 matches, while host Sri Lanka lost in all 4 matches. To survive in the tournament, Pakistan will have to defeat England and Sri Lanka in the next 2 matches, while if India defeats England, then England and Pakistan will have to rely on run rate to reach the final.
کولمبو: سری لنکا کے دارلخلافہ کولمبو میں منعقدہ پی ڈی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان پی ڈی کو انڈیا پی ڈی کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے مسلسل دوسری شکست ہوگئی۔ بی او آئی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کے کپتان عبداللہ اعجاز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان پی ڈی کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر اوپننگ بیٹر سیف اللہ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 7 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 58 رنز بنائے، محمد نعمان نے 43 گیندوں پر ناقابل شکست 45 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 1 چھکا اور 3 چوکے شامل ہیں، غلام محمد نے 3 چوکوں کی مدد سے 13 رنز بنائے۔ جتھندرا اینوی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 25 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور نریندرا منگور نے 26 رنز کے عوض 1 وکٹ حاصل کی۔
انڈیا پی ڈی کرکٹ ٹیم نے 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنا لیے۔ انڈیا پی ڈی کے اوپنر بلےباز راجش کمار نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 52 گیندوں پر 10 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 76 رنز کی میچ وننگ اننگ کھیلی، نکھل منہس نے 17 رنز میں 2 چوکے لگائے، جبکہ کپتان وکرانت کینی نے 12 رنز میں 1 چوکا لگایا۔ پاکستان پی ڈی کرکٹ ٹیم کی جانب سے غلام محمد اور واقف شاہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے صرف 15 اور 23 رنز کے عوض 2ـ2 کھلاڑیوں کا شکار کیا، جبکہ محمد نعمان نے 1 وکٹ، 21 رنز کے بدلے سمیٹی۔
انڈیا کے بلے باز راجش کمار کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔
پی ڈی چیمپئنز ٹرافی میں انڈیا کی ٹیم نے اب تک چار میچز کھیلے ہیں اور چاروں میچز جیت کر 8 پوائنٹس سے سرفہرست ہے، انگلینڈ کے 4 میچز میں سے 3 میچز میں کامیابی کے ہمراہ 6 پوائنٹس ہیں، پاکستان نے 4 میچز کھیلے اور 1 کامیابی کے ہمراہ 2 پوائنٹس حاصل کئے، جبکہ میزبان سری لنکا کو چاروں میچز میں شکست ہوگئی۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان کو اپنا وجود برقرار رکھنے کے لیے اگلے دونوں میچز میں انگلینڈ اور سری لنکا کو شکست دینا ہوگی، جبکہ انڈیا اگر انگلینڈ کو ہرادے تو انگلینڈ اور پاکستان کو فائنل میں پہنچنے کے لیے رنریٹ کا سہارا لینا ہوگا۔
The Pakistan Disabled Cricket Association (PDCA) is responsible for the promotion and expansion of the game through its associate and affiliate members throughout the country for all the Physically Disabled Cricketers of the country and PDCA is also recognized by Pakistan Cricket Board (PCB) who is the governing body of cricket in Pakistan.