The second phase of the Pepsi National PD T20 Cricket Championship will start on November 26 in Rawalpindi. Four regional teams will compete in the tournament, which is being organized by the Pakistan Physical Disability Cricket Association.
According to the schedule released by PPDC Association President Imran Balwani and Secretary-General and Event Director Amiruddin Ansari, six matches will be played in three days. The teams participating are Rawalpindi, Islamabad, Bahawalpur, and Peshawar.
All matches will be played at Ayub Park Rawalpindi. On November 26, Rawalpindi will play Bahawalpur at 9:30 am, and Peshawar will take on Islamabad at 2 pm. On November 27, Rawalpindi will play Peshawar, and Bahawalpur will face Islamabad. On November 28, Peshawar will play Bahawalpur in the morning, and Rawalpindi will take on Islamabad in the afternoon.
The winner of this stage will qualify for the final, which will be held in Karachi next month.
پیپسی نیشنل پی ڈی ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ کا دوسرا مرحلہ26نومبر سے شروع ہوگا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان فزیکل ڈس ایبلیٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام جاری پیپسی نیشنل پی ڈی ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ کا دوسرا مرحلہ بدھ،26نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہو رہا ہے جس میں چار ریجنز کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔پاکستان فزیکل ڈس ایبلیٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر عمران بلوانی، سیکریٹری جنرل اور ایونٹ ڈائرکٹر امیر الدین انصاری کی اجازت سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق تین دن میں چھ میچز کھیلے جائیں گے۔ان میچوں میں میزبان راولپنڈی،اسلام آباد،بہاولپور اورپشاور کی فزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔تمام میچز ایوب پارک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔26نومبر بروز بدھ کو راولپنڈی کا مقابلہ بہاولپور سے صبح ساڑھے9بجے جبکہ دوپہر دو بجے پشاور اور اسلام آباد کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔27نومبر کو راولپنڈی کا مقابلہ پشاورسے اور بہاولپور کا اسلام آباد سے ہوگا۔28نومبر کو پشاور اور بہاولپور صبح میں اور دوپہر میں راولپنڈی اور اسلام آباد کا ٹاکرا ہوگا۔اس مرحلے کی چیمپئن ٹیم فائنل میں جگہ بنائے گی جو آئندہ ماہ کراچی میں کھیلا جائے گا۔