Karachi (sports reporter) The second phase of the Pepsi National Physical Disability T20 Cricket Championship is set to begin tomorrow in Rawalpindi under the auspices of the Pakistan Physical Disability Cricket Association (PPDCA). The tournament features teams from four regions, including host Rawalpindi, Islamabad, Bahawalpur, and Peshawar.
Secretary General and Event Director of the event, Ameeruddin Ansari, stated that all matches of this phase will be played at Ayub Park, Rawalpindi. On the opening day, spectators will witness two exciting encounters:
9:30 AM: Rawalpindi will face Bahawalpur.
2:00 PM: Peshawar will clash with Islamabad.
پیپسی نیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے کا کل آغاز
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان فزیکل ڈس ایبلیٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام جاری پیپسی نیشنل پی ڈی ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ کا دوسرا مرحلہ کل سے راولپنڈی میں شروع ہو رہا ہے جس میں چار ریجنز کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔
پاکستان فزیکل ڈس ایبلیٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل اور ایونٹ ڈائرکٹر امیر الدین انصاری کے مطابق اس مرحلے میں میزبان راولپنڈی، اسلام آباد، بہاولپور اور پشاور کی فزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ تمام میچز ایوب پارک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
کل پہلے روز دو میچز کھیلے جائیں گے:
پہلا میچ (صبح 9:30 بجے): راولپنڈی کا مقابلہ بہاولپور سے ہوگا۔
دوسرا میچ (دوپہر 2:00 بجے): پشاور اور اسلام آباد کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔