Home News Announcement

Trails for New Talant in “Multan” and “Bahawalpur”

ملتان بہاولپور نیو ٹیلنٹ فزیکل ڈس ایبلڈ کے ٹرائلز دس نومبر کو ہونگے۔محمد جمیل کامران۔
ملتان اور بہاولپور کی فزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیموں نے ہمیشہ شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔جس کا واضع ثبوت نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں مسلسل تین بار ملتان جبکہ 2021.22کی چیمپئن بہاولپورٹیم رہی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم سارا سال اپنے کھلاڑیوں کو محنت کراتے ہیں اور ہمیشہ نیو ٹیلنٹ کی تلاش میں رہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار محمد جمیل کامران چیف کواڈینئٹر ملتان بہاولپور ریجن نے نیو ٹیلنٹ کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں منیجر ملتان منظور لطیفی۔کوچ حسن جمیل۔منیجر بہاولپور مرغوب عالم نے آن لائن۔کوچ تنویر حسین۔انٹر نیشنل کھلاڑی مطلوب قریشی۔نیشنل کھلاڑی محمد شہزاد۔عبدالمنان نے شرکت کی۔محمد جمیل کامران نے ٹرائلز کے شیڈول کے متعلق بتایا کہ وہ کھلاڑی جنہوں نے پہلے ٹرائلز نہیں دیے یا وہ کسی بھی ٹیم سے نہ کھیلے ہوں وہ اہنے اصل قومی شناختی کارڈ جس پر ڈس ایبلڈی کا مونو گرام ہو کے ساتھ جمعرات دس نومبر 2022کو صبح گیارہ بجے اپنے سامان کے ساتھ ڈسڑکٹ سپورٹس گراوٴنڈ نزد سٹیٹ بنک آف پاکستان کلمہ چوک کچہری روڈ ملتان میں محمد منظور لطیفی کو رپورٹ کریں گے۔جہاں ان کے کاغذات اور جسمانی سکروٹنی کے بعد چیرمین مطلوب قریشی اور ممبران محمد شہزاد.تنویر حسین۔ اور نثارالحق پر مشتمل سلیکشن کمیٹی ان کھلاڑیوں کے ٹرائلز لینگی۔جبکہ محمد جمیل کامران اس تمام مرحلہ کی نگرانی کریں گے۔
تفصیلات دستیاب نہیں ہیں

Media Section