NATIONAL PD T-20 CRICKET CHAMPIONSHIP 2024
Trials Announced
فزیکل ڈس ایبلڈ نیشنل کرکٹ چیمپئن شپ ٹرائلز کا اعلان کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) پاکستان فزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے فزیکل ڈس ایبلڈ نیشنل کرکٹ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی تشکیل کے سلسلے میں ٹرائلز کا اعلان کر دیا۔ پی ڈی سی اے کے سیکریٹری امیر الدین انصاری کے مطابق ٹرائلز کا آغاز 13 اپریل سے ہوگا، ٹرائلز 18 اپریل تک جاری رہیں گے اس دوران ملک کے 15 شہروں میں ٹرائلز لئے جائیں گے شیڈول کے مطابق 13 اپریل کو ملتان جبکہ 14 اپریل کو کراچی اسلام آباد، حیدرآباد، راولپنڈی اور فیصل آباد ریجن کے ٹرائلز ہونگے۔ 15 اپریل کو آزاد کشمیر ، 16 اپریل کو پشاور، 17 اپریل کو ایبٹ آباد اور لاہور جبکہ 18 اپریل کو سیال کوٹ اور کوئٹہ میں ٹرائلز منعقد کئے جائیں گے سیالکوٹ اور لابور کے لئے جاوید اشرف، کوئٹہ کے لئے محمد اسلم، ملتان اور بہاولپور کے لئے جمیل کامران اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد اور آزاد کشمیر کے لئے محمد طاہر حیدرآباد کے لئے اقبال ملک، راولپنڈی کے لئے رافع باشمی ، سرگودھا اور فیصل آباد کے لئے واصف رحمان کو ٹرائلز بیڈ بنایا گیا ہے جبکہ کراچی میں سیکریٹری پی ڈی سی اے امیر الدین انصاری ٹرائلز کی نگرانی کریں گے۔
راولپنڈی ریجن ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے لیے اوپن ٹرائلز مورخہ 14 اپریل 2024 بروز اتوار صبح 10 بجے آرمی کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہونگے جس کی نگرانی ریجنل بیڈ رافع باشمی کریں گے جبکہ سلیکٹر بلال احمد ہونگے تمام کھلاڑی اپنے ڈس ایپل آئی ڈی کارڈ کی کاپی اور دو پاسپورٹ سائز تصویریں ہمراہ لائیں ڈس ایبل آئی ڈی کارڈ نہ ہونے کی صورت میں کھلاڑی ٹرائلز میں حصہ نہیں لے سکیں گے
The Pakistan Disabled Cricket Association (PDCA) is responsible for the promotion and expansion of the game through its associate and affiliate members throughout the country for all the Physically Disabled Cricketers of the country and PDCA is also recognized by Pakistan Cricket Board (PCB) who is the governing body of cricket in Pakistan.